اردن نے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ایران سے مدد مانگ لی

تہران، 1 جنوری، ارنا - اردن سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی خلیج فارس میں گمشدگی کے بعد اردن حکومت نے انھیں ڈھونڈنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مدد مانگی ہے.

اردن کے دفترخارجہ کے مطابق، 6 افراد پر مشتمل اردنی ماہی گیروں کی ایک کشتی خلیج فارس میں لاپتہ ہوئی ہے جس کی تلاش کے لئے ایران سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے.
ترجمان دفترخارجہ ''ماجد القطارنہ'' نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے اردنی دارالحکومت امان میں ایرانی سفارتخانے کو اطلاع دے دی گئی.
اردنی ذرائع کے مطابق، لاپتہ ہونے والی کشتی کے ساتھ آخری بار رابطہ جمعرات کے روز ہوا تھا جب وہ امارات کی سمندری حدود سے نکل گئی تھی.
باخبر ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط میں کہا ہے کہ شاید اردنی کشتی ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوئی ہوگی.
رپورٹ کے مطابق، کشتی کے افراد میں 3 اردن، ایک اماراتی اور دو مصری شہری شامل ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@