ایران اور بھارت کے مشترکہ مالی میکنزم کا آغاز

تہران، 1 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان مالی لین دین سے متعلق مشترکہ میکنزم کا آغاز ہوگیا ہے.

سربراہ ایرانی مرکزی بینک ''عبدالناصر ہمتی'' اور تہران میں بھارت کے سفیر ''سورب کمار'' نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا.
انہوں ںے کہا کہ مشترکہ مالیاتی میکنزم کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں بھارتی حکومت سے ملنے والی استثنی کے پیش نظر دونوں ممالک تجارتی اور بینکاری سرگرمیوں سے متعلق مالی لین دین کرسکتے ہیں.
اعلی ایرانی عہدیدار اور بھارتی سفیر نے اس کے علاوہ بینکاری شعبے میں مزید سہولت کی فراہمی اور چابہار بندرگاہ میں بھارتی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@