ایرانی ویٹ لفٹر نے ایشیائی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، 31 دسمبر، ارنا – ایرانی ویٹ لفٹر 'محمد حسین گلپرور' نے بحرین میں جاری مغربی ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا.

بحرین کے شہر منامہ میں منعقد ہونے والے مغربی ایشیائی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے ایرانی کھیلاڑی 'محمد حسین گلپرور' نے 89 کلوگرام کے زمرے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے کا تمغہ حاصل کر لیا.
یاد رہے کہ دوسرے ایرانی کھیلاڑی پیمان دہقانی نے گزشتہ روز ان مقابلوں میں 55 کلوگرام کے کیٹگیری میں تین سونے کے تمغے وطن عزیز کے نام کرلئے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@