پاکستان ایران کیساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں

اسلام آباد، 31 دسمبر، ارنا - پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بجلی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

پاکستان کے وزیر توانائی ''عمر ایوب خان'' نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کے شعبے میں ایران کے ساتھ اپنے حالیہ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے.
انہوں نے یہ بات پاکستان میں ایران کے سفیر ''مہدی ہنردوست'' کے ساتھ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
پاکستانی وزیر توانائی نے نے یقین دلایا کہ پاور ڈویژن ایران سے پاکستان 100 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے معاہدے کی تجدید کے لئے ایرانی حکام سے بہت جلد جامع بات چیت کرے گا.
فریقین نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے شعبے میں مشترکہ طور پر مزید مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا.
یاد رہے کہ ایران اس وقت مشرق وسطیہ میں بجلی کی برآمد اور درآمد کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک.
اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان، ترکی، عراق اور افغانستان کو بجلی برآمد کرتا ہے جبکہ آذربائیجان اور ارمینیا دوطرفہ معاہدے کے تحت ایران کو بجلی سوئپ کرتے ہیں.
گزشتہ سال ایرانی سفیر نے کہا تھا کہ ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@