ایران صدر کا جزیرہ کیش کے سیاحتی انفراسٹکچر کو مزید بہتر بنانے پر زور

تہران، 31 دسمبر، ارنا - صدر مملکت ایران نے ملک کے جنوبی ''جزیرے کیش'' میں غیرملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچوں کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ہے.

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے کیش کی فری زون اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر "غلامحسین مظفری" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے جزیرہ کیش کی نمایاں قابلیت اور وہاں موجود مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیش میں سیاحتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور بیرون ملک میں رہنے والے ایرانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے.
صدر روحانی نے کہا کہ ملک میں دوہری شہریت رکھنے والوں کے لئے ٹرانزیکشن کی پابندیوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ جائیداد خریدنے سے متعلق بیرون ملک میں ایرانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے مواقع بھی فراہم ہوئے ہیں.
انہوں نے جزیرہ کیش میں عالمی کانفرس اور اجلاسوں کے انعقاد کے لئے اعلی معیار کے ہالوں کی تعمیر، دستکاری صنعت، قالین اور جڑی بوٹیوں سے متعلقہ برآمدات سنٹر بنانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پیکنگ انڈسٹری کے قیام پر بھی زور دیا.
اس موقع پر کیش فری زون اتھارٹی کے سربراہ نے ایرانی صدر کو جزیرے کی صلاحیتوں اور وہاں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@