ایران اور روس کے درمیان سرحدی معاہدے پر دستخط

تہران، 31 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے سرحدی امور کو الکٹرانک نظام کے ذریعے بہتر بنانے کے مقصد سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی امور کی قیادت میں ایک وفد نے روس کا دورہ کیا اور اس موقع پر دونوں ممالک نے سرحدی تعاون کی توسیع کے لئے معاہدے پر دستخط کئے.
وفد کے سربراہ ''شہریار حیدری'' نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے ماہرین اور سنیئر حکام کی چار نشستوں کے بعد طے پایا اور روس بھی جلد اس معاہدے کا نفاذ عمل میں لائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ دورہ روس کے موقع پر دونوں ممالک کے اعلی حکام نے بارڈر مینجمنٹ سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور سرحدوں پر کنٹرول بہتر کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق کیا گیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وفد نے اس دورے کے موقع پر روس کی ٹیکنالوجی صنعت اور سرحد پر استعمال ہونے والے سمارٹ نظام کے مراکز کا دورہ بھی کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@