پاکستان ایران کیساتھ مشترکہ سیکورٹی تعاون کو بہتر کرنے کیلئے پُرعزم

اسلام آباد، 31 دسمبر، ارنا - پاکستانی آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے ذریعے سے خطے میں سلامتی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا.

یہ بات جنرل ''قمر جاوید باجوہ'' نے پاکستانی صوبے بلوچستان کے وزیراعلی ''جام کمال'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے سیکورٹی صورتحال بہتر ہو گی.
ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران سیکورٹی تعاون سے بھی سلامتی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@