شام میں ایرانی کمپنیوں کیساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں: شامی وزیرخزانہ

تہران، 30 دسمبر، ارنا- شام کے وزیر خزانہ نے شام میں ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مختلف اقتصادی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے مواقع کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ایران اور شام کی مشترکہ اقتصادی تعاون کا اجلاس ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی کی موجودگی میں آج بروز اتوار اسلامی جمہوریہ ایران کے چیمبر آف کامرس، صنعت، کان کنی اور زراعت میں انعقاد کیا گیا۔
منعقد ہونے والے اجلاس میں شامی وزیر خزانہ "محمد سامر الخلیل"نے ایران اور شام کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹجک تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک در میان طے پانے والے معاہدوں کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون کے مناسب مواقع فراہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ شام میں مصنوعات کی پیداور کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران سے مصنوعات کی درآمدات اور ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے ان مشکلات پر قابو پاسکیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@