ایران کی نان آئل برآمدات 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

تہران، 30 دسمبر، ارنا – ایران کے کسٹم ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 9 مہینوں میں ایرانی غیر برآمدات کی شرح 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے.

ایران نے حالیہ 9 مہینوں میں 86 ملین اور 940 ہزار ٹن (33 ارب اور 358 ملین ڈالر) نان آئل مصنوعات بیرون ملک میں برآمد کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس کی شرح میں5.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
ایرانی کسٹم کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 9 مہینوں کے دوران دوسرے ممالک سے 23 ملین اور 871 ہزارٹن مصنوعات درآمد کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس کی شرح میں15.9 فیصد تک کمی آئی ہے.
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ گزشتہ 9 مہینوں میں ملکی تجارت کے توازن کی شرح 738 ملین ڈالر ہے.
تفصیلات کے مطابق، ایران نے گزشتہ 9 مہینوں میں 2 ارب اور 77 ملین ڈالر مائع گیس، ایک ارب اور 815 ملین ڈالر قدرتی گیس، ایک ارب اور 356 ملین ڈالر مائع پروپین، ایک ارب اور 142 ملین ڈالر میتھانول کو برآمد کیا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@