ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں 4.6 ٹن سے زائد منشیات ضبط کرلی گئیں

زاہدان، 30 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں دو 4.6 ٹن سے زائد منشیات پکڑلیں.

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ان کے مطابق، سرحدی اور پولیس فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 4 اسمگلروں کی گرفتاری کے علاوہ مختلف اسلحہ، ایک ٹن اور 547 کلوگرام اور 975 گرام افیون، 120 کلوگرام اور 990 گرام ہیروئن، 41 کلوگرام اور 200 گرام کینابیس، 15 کلوگرام اور 200 گرام مورفین اور 58 کلوگرام اور 400 گرام دوسری منشیات اسمگلروں سے برآمد کر لی گئیں ہیں.
ایران کے سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام ہوئی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@