ایرانی قومی فٹبال ٹیم 2019 ایشائی کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لئے پر عزم

تہران، 30 دسمبر، ارنا – ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کو گزشتہ میں تین مرتبہ ایشیائی کپ کی پہلی پوزیشن حاصل ہے اور بہت سے فٹ بال تجزیہ کار، 2018 ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کے اچھے میچوں کی وجہ سے 17 ویں ایشیائی کپ میں اس ٹیم کو جیتنے کی امید کر رہے ہیں.

ایران نے گزشتہ چار دہائیوں سے ابھی بھی ایشیائی کپ کی پہلی پوزیشن حاصل نہیں کی ہے لیکن اس بار ایرانی فٹ بال ٹیم کے پرتگالی ہیڈ کوچ 'کارلوس قیروز' 2015 کو عراق سے ایران کی شکست کے بعد متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 17 ویں ایشیائی کپ مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی کامیابی کیلئے پر امید ہے.
ایرانی فٹ بال ٹیم میں کارلوس قیروز کی آٹھ سالہ موجودگی اور ایشیائی ٹیموں سے اس کی مکمل شناخت، ایرانی فٹ بال سے محبت رکھنے والوں کے درمیان 17 ویں ایشیائی کپ میں ایرانی ٹیم کی کامیابی کی امید میں اضافہ کا باعث بن گیا ہے.
ایشیائی کپ کا 17 واں مرحلہ 5 جنوری 2019 سے متحدہ عرب امارات میں آغاز ہوگا جس میں ایرانی ٹیم اپنی 43 سالہ ناکامی کو خاتمہ دینے کے درپے ہے.
ایرانی فٹ بال ٹیم نے 1967، 1972 اور 1976 میں تین مسلسل کامیابی حاصل کر لی ہے اور اس زمانے سے اب تک صرف ان مقابلوں کی سیاہ اور سفید تصاویر کی یاد باقی ہے.
ایشیائی کپ کا پہلا مرحلہ1956 میں ہانگ کانگ میں منعقد کیا گیا جس میں جنوبی کوریا نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لیا.
ایران نے 1968 کو ایشیائی کپ کی پہلی میزبانی کی جس میں ایرانی فٹ بال ٹیم نے اپنے آخری میچ میں ناجائز صہیونی ریاست کی ٹیم کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@