ایرانی ویٹ لفٹر نے ایشیائی مقابلوں میں 3 طلائی تمغے جیت لیے

تہران، 30 دسمبر، ارنا – ایرانی ویٹ لفٹر 'پیمان دہقانی' نے بحرین میں جاری مغربی ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں 3 طلائی تمغے جیت لیے.

پیمان دہقانی نے بحرین کے شہر منامہ میں منعقدہ مغربی ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں 55 کلوگرام کے کیٹگیری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سونے کے تمغے وطن عزیز کے نام کرلئے.
انہوں نے مجموعی طور پر 194کلوگرام وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی.
ان مقابلوں میں دو بحرینی کھیلاڑیوں نے دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کرلیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@