ایران کی چابہار سے افغانستان کو 1.2 لاکھ ٹن مصنوعات کی برآمدات

تہران، 30 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ 14 مہینوں کے دوران افغانستان کو چابہار بندرگاہ کے ذریعہ 1.2 لاکھ ٹن مصنوعات برآمد کیا.

یہ بات ایران کے ادارہ سمندری امور اور جہازرانی کے نائب سربراہ برائے تجارتی امور 'محمد علی حسن زادہ' نے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 14 مہینوں کے دوران افغانستان کو ملک کی جنوبی بندرگاہ چابہار کے ذریعہ دس بڑے جہازوں کے ساتھ 1.2 لاکھ ٹن گندم اور پھلیاں پر مشتمل مصنوعات برآمد کیا گیا.
حسن زادہ نے کہا کہ بھارتی چار بندرگاہوں سمیت کوچین، کانڈلا، مانڈرا اور جواہر نعل نہرو سے ایرانی چابہار بندرگاہ کو سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے.
انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان تین سرحدی علاقوں میں انٹرفیس پورٹ کے طور پر کردار ادا کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان حالیہ تین فریقی نشست کی اہم کامیابی نقل و حمل کے لئے کوڑیدورز کا تعین کرنا، بندرگاہیں، سڑک اور کسٹمز کے معاہدوں پر دستخط کرنا تھی.
ایرانی چابہار بندرگاہ افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ پر اسٹریٹجک کردار ادا کر رہی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@