شام پر ایران کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: ترکی

ماسکو، 30 دسمبر، ارنا – ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اپنا ملک ایران کیساتھ شام کے بحران پر باہمی تعاون کے سلسلے کو جاری رکھے گا.

ان خیالات کا اظہار 'مولود چاوش اوغلو' نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ منعقدہ ایک نشست کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ترکی آستانہ میں امن مذاکرات کا ضامن ملک ہے اور شام کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کے ساتھ مقابلہ کرنے پر آمادہ ہے.
ترک وزیر نے بتایا کہ روس کے ساتھ باہمی تعاون سے شامی بحران کے سیاسی حل میں مدد ملے گی.
اس موقع میں روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے شامی علاقے ادلب میں امن زون کے قیام پر بات چیت کی.
انہوں نے بتایا کہ شامی امن مذاکرات کے حامی ممالک شام کی علاقائی سالمیت، خودمختاری کا احترام کر رہے ہیں ہرچند بعض ممالک آستانہ میں امن مذاکرات کے عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@