ایران، فلسطینی امنگوں کی حمایت جاری رکھے گا: ظریف

تہران، 29 دسمبر، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر فلسطینی امنگوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

"محمود جواد ظریف" نے " زیاد النخالہ"کے ساتھ ملاقات میں مزید کہا کہ فلسطین کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسیوں میں سر فہرست ہے۔
اس موقع پر فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اسلامی مزاحمتی فرنٹ کی صلاحیتیں، گزشتہ کی بنسبت اور مزید بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان صلاحیتوں کے نتیجے کو فلسطین کی عظیم واپسی مارچ اور ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ جارحانہ حملے کی شکست میں بخوبی دیکھ سکتے ہیں جن کی وجہ سے اس غاصب ریاست میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان ہوا۔
انہوں نے بعض مغربی اور عرب ممالک کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مکمل فتح حاصل کرنے کے راستے میں فلسطینی عوام کا عزم ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@