ایرانی موسیقی پرکشش اور تخلیقی ہے: چینی ماہر موسیقار

بیجنگ‏، 29 دسمبر، ارنا- چینی ماہرموسیقار جو ایرانی موسیقی کے میدان میں سب سے پہلی چینی خاتون محقق کے ناطے سے کام کر رہی ہے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ایرانی موسیقی پرکشش ہونے سمیت تخلیقی عناصر اور صبر و انسانیت سے بھر پور ہے۔

ان خیالات کا اظہار چینی میوزیشن " ژائو ژوچانzhao zhuoqun" نے ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ چینی ماہر موسیقار ایران کی موسیقی کو اچھی طرح نہیں پہنچانتے ہیں اسی لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بنیادی طور پر ایرانی موسیقی کے بارے میں ریسرچ کریں۔
چینی ماہر موسیقار نے کہا کہ اس سلسے میں ان کے ریسرچز صرف یورپی اور امریکی محققوں کی تحقیقات پر منحصر نہ رہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی موسیقی کے بارے میں اکثر تحقیقات دوسرے ممالک کے ذریعے کیے گئے ہیں۔
ژائو ژوچان نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ایران کا سفر کیا تو ان کا پتہ چلا کہ ایرانی موسیقی، پارسی سرزمین کی طرح پر اسرار رازوں سے بھری پڑی ہے اور ان کےلئے اسی دنیا میں داخل ہونا بہت دلچسب بات ہے۔
چینی ماہر موسیقار نے اس بات کا اضافہ کیا کہ انہوں نے ایرانی موسیقی کے میدان میں بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور ان کی نقطہ نظر میں ایرانی موزیشن اپنے کام میں بہت ماہر ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@