ایران کا عراق کیساتھ ریلوے لنک کیلئے دریا پر پل تعمیر کرنے کا فیصلہ

اہواز، 29 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران اور عراق کو ریلوے لائن کے ذریعے منسلک کرنے کے لئے ''دریائے اروند'' کے اوپر پل تعمیر کرے گا.

ایرانی ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل برائے فنی امور"سید محمد موسوی" نے کہا ہے کہ اس وقت عراقی سرحد سے ملحقہ ایرانی علاقے شلمچہ اور عراقی شہر بصرہ کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر پر کام جاری ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایران نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دریائے اروند کے اوپر پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
موسوی نے کہا کہ پیدل چلنے والے افراد اور گاڑیوں کو ٹرین سے تصادم کی روک تھام کے لئے اروند جھیل پر ایک فولڈنگ پل بنایا جائے گا.
انہوں نے ملک کے ریلوے منصوبوں کے نفاذ پر امریکی پابندیوں کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سنجیدہ اقدامات اور بھرپور کوششوں کے ساتھ اس پابندیوں کے منفی اثرات کو کمزور کریں گے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ ملکی انجینئرنگ کی طاقت اور اندورنی وسائل کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@