ایران اور ترکی کا طبی شعبے میں تعاون کی توسیع پر اتفاق

تہران،29 دسمبر، ارنا - نائب ایرانی وزارت صحت برائے طبی امور کے دورہ ترکی کے موقع پر دونوں ممالک نے صحت اور طبی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

یہ بات ڈاکٹر قاسم جان بابایی' نے گزشتہ روز ترکی میں ترک وزارت صحت کے حکام اور ترک وزیر صحت کی نائب 'المینہ آلپ' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس دورے کے دوران ڈاکٹر قاسم جان بابایی نے صحت کے شعبے مین دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ترکی میں منعقدہ ایران اور ترکی کے اعلی اسٹریٹجک تعلقات کے پانچواں اجلاس کے موقع پر صحت و علاج اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع کیلئے دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے.
9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@