ایران نے مصر میں ویتنامی سیاحوں پر حملے کی مذمت کردی ہے

تہران، 29 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر میں ہونے والے دہشتگردی واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں ویت نامی سیاح جاں بحق ہوئے.

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "بہرام قاسمی" نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں مصرکے صوبے غیزہ میں ویت نامی سیاح مردوں اور خواتین کے خلاف وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.
قاسمی نے اس واقعے کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے ویت نامی قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے.
مغربی میڈیا کے مطابق، مصر کے اہرام غیزہ کے قریبی علاقے میں سڑک کنارے ہونے والے بم دہماکے میں ویت نام سے تعلق رکھنے والے تین سیاح جاں بحق اور دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@