29 دسمبر، 2018 12:25 PM
News Code: 3663761
0 Persons
ایران نے ریڈار کی نئی جنریشن تیار کرلی

تہران، 29 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے زمین کی نیچلی سطح پر موجود سیٹلائٹس کی معائنہ کاری کے لئے نئی جنریشن کا ریڈار تیار کرلیا ہے.

یہ بات پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ''حسین سلامی'' نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے ماہرین نے اندرونی وسائل کے ذریعے ریڈار کی نئی جنرشین تیار کرلی ہے جس کا مقصد زمین کی نیچلی سطح کے سیٹلائٹس پر نظر رکھنا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران کو درپیش سائنسی، معاشی اور فنی رکاوٹوں کے باوجود آج ہم نے اندرونی وسائل اور قومی صلاحیتوں کے ذریعے دفاعی ٹیکنالوجی کو عالمی معیار کے مطابق مضبوط بنایا ہے.
جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ اگر آج ایران دشمنوں کے بحری بیڑوں کو سوپر سونیک بیلسٹک میزائلوں سے تباہ کرنے کی قابلیت رکھتا ہے تو یہ صرف اندرونی وسائل پر انحصار کرنے کی مرہون منت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران نے اندرونی وسائل کے ذریعے انتہائی جدید ڈرون تیار کرلیا ہے جن میں ملک سے تین ہزار کلومیٹر کی دوری پر بغیر پائلٹ کے کامیاب آپریشن کرنے کی صلاحیت ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@