پاکستان میں ایرانی سفیر کی اعلی فوجی کمانڈر سے ملاقات

اسلام آباد، 29 دسمبر، ارنا - پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

پاکستانی آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، ایرانی سفیر ''مہدی ہنردوست'' نے جنرل ''زبیر محمود حیات'' سے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز 'راولپنڈی' میں ملاقا ت کی.
اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے چیف آرمی اسٹاف جنرل ''قمر جاوید باجوہ'' نے ایران کا اہم دورہ کیا. اس دورے کے موقع پر انہوں نے اعلی ایرانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں.
اس دورے کے بعد سب بڑی پیشرفت جو سامنے آئی وہ ایرانی سپہ سالار کا دورہ پاکستان تھی.
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ''محمد باقری'' جنرل باجوہ کی دعوت پر پاکستان آئے.
پاکستانی آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد دونوں ممالک کے مختلف عسکری اور دفاعی وفود نے ایک دوسرے کے ملکوں کے بھی دورے کئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@