شامی فوج کا منبج میں داخلہ بحران کے حل کیلئے بڑا قدم ہے: ایرانی ترجمان

تہران، 29 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے شامی علاقے ''منبج'' میں فوج کے داخلے اور قومی پرچم لہرانے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے شام کی سرزمین پر حکومتی بالادستی مضبوط بنانے میں مدد ملے گی.

ترجمان دفترخارجہ

''بہرام قاسمی'' نے شامی شہر منبج میں فوج کے داخلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شامی فوج کی جانب سے منج میں قومی پرچم لہرانا ملک میں جاری بحران کے حل کے لئے ایک اہم قدم ہے.
انہوں نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ منبج میں فوج کا داخلہ شامی بحران کے حل کی طرف ایک نیا قدم ہے.
یاد رہے کہ شام کی سرکاری فوج نے گزشتہ روز 'منبج' میں داخل ہونے کے بعد وہاں شامی پرچم لہرا دیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@