ایران، روس اور ترکی کے صدور کی مشترکہ ملاقات جلد متوقع

ماسکو، 28 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت کے درمیان مشترکہ ملاقات آئندہ ماہ روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوگی.

یہ بات روسی صدر کے ایلچی برائے امور مشرق وسطی 'میخائیل بوگدانوف' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
روسی ٹی وی چینل راشا ٹو ڈے کے مطابق، تینوں ممالک کے صدور کی ملاقات آئندہ ماہ جنوری میں ماسکو میں ملاقات ہوگی.
روسی صدر کے ایلچی نے مزید کہا کہ روس، شام امن مذاکرات سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ممالک ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت کی مشترکہ ملاقات کی میزبانی کرے گا.
یاد رہے کہ گزشتہ دو سال پہلے شام کے بحران کے حل کے لئے ایران، روس اور ترکی نے سہ فریقی تعاون کے عمل کا آغاز کیا جسے آستانہ عمل کا عنوان دیا گیا.
تینوں صدر مملکت ایران ڈاکٹر حسن روحانی، روسی صدر ویلادمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان اب تک تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@