فوج مشرقی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کرے گی: ایرانی کمانڈر

تہران، 28 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کی بری فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مشرقی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا.

بریگیڈیر جنرل ''کیومرث حیدری'' نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آرمی کے جوانوں کو افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ جوانوں کی تعیناتی کا مقصد سلامتی کے قیام میں اضافہ اور ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنا ہے.
ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سرحدیں محفوظ ہیں اور وطن عزیز کی سرحدوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں.
انہوں نے کہا کہ مغربی سرحدوں میں آرمی کی موجودگی کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں کوئی خطرہ یا بدامنی کا سامنا ہو.
بریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی قائد انقلاب اور سپریم کمانڈ اتھارٹی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں ہمہ وقت تیار ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@