ایران کیساتھ توانائی شعبے میں تعاون بڑھائیں گے: عراق

بغداد، 28 دسمبر، ارنا - وزیراعظم عراق نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے بالخصوص بجلی سے متعلق مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دے گا.

یہ بات ''عادل عبدالمہدی'' نے عراقی دارالحکومت بغداد کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر توانائی ''رضا اردکانیان'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس نشست میں عراقی وزیر توانائی لوی الخطیب اور ایرانی سفیر ایرج مسجدی بھی موجود تھے.
وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اس بات پر زور دیا کے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا اور اس کے علاوہ عراق ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی وسعت کے لئے آمادہ ہے.
اس نشست میں رضا اردکانیان نے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کی طرف سے عراق میں عادل عبدالمہدی کی قیادت میں نئی کابینہ کی تشیکل پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے کہا کہ ایران عراق میں توانائی کے منصوبے کے آغاز، بجلی کی مزید فراہمی اور پاور ہاوسز کی مرمت اور تعمیر نو میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@