ایرانی کھیلاڑی عراقی فٹبال کلب کیلئے کھیلیں گے

اصفہان، 27 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دو فٹ بال کھیلاڑیوں نے عراقی کلب ''الزوراء'' میں کھیلنے کے لئے معاہدے پر دستخط کردئے.

عبدالرحمان رشید جو عراقی فٹ بال کلب الزوراء کے ایک عہدیدار ہیں، نے اس حوالے سے بتایا کہ ''فرزاد جلال حاتمی'' اور ''میلاد ابراہیم نوری'' عراقی کلب کے ساتھ معاہدے کے بعد اس ٹیم کے لئے کھیلیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ایرانی کھیلاڑی آئندہ ہفتہ میڈیل ٹسٹ اور تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے بغداد آئیں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرزاد حاتمی ایرانی فٹ بال کلب راہ آہن، سپاہان اصفہان، استقلال تہرال اور پرسپولیس میں کھیلا ہے جبکہ میلاد نوری نے بھی فولاد خوزستان، استیل آذین، ابومسلم، استقلال تہران اور اہواز میں بھی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@