ایران کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں: پاکستانی ترجمان

اسلام آباد، 27 دسمبر، ارنا - پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں بالخصوص معاشی حوالے سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں.

ڈاکٹر ''محمد فیصل'' نے جمعرات کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر مضبوط اقتصادی تعاون پر زور دیتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 24 دسمبر کو ایران کا دورہ کیا جس میں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ باہمی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی.
ترجمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان مشترکہ تاریخ اور ثقافت رکھتے ہیں جن کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے مابین مضبوط تعلق میں دیکھی جاسکتی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ قریشی کے دورہ ایران کے موقع پر خطی مسائل بالخصوص افغانستان میں امن بھی زیر غور رہا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@