ایران میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ

ہمدان، 27 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

رواں ایرانی سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران ایران نے عراق کو 6.700 ارب ڈالر کی نان آئل مصنوعات کی برآمد کی جبکہ گزشتہ سال اس کی شرح 6.400 ارب ڈالر تھی.
ایران کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے شعبہ برآمدات مارکیٹنگ کے ڈپٹی چیئرمین کے مطابق، برآمدات میں اضافے کے ساتھ ملک میں درآمدات کی سطح میں 26 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے.
''حمید زادبوم'' نے ہمدان میں اعلی کارکردگی دیکھانے والے ایکسپورٹرز کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی ایکسپورٹرز نے زیادہ تر ہمسایہ ممالک پر توجہ مرکوز رکھی اور اس حوالے سے 13 ہمسایہ ممالک کو قابل قدر انداز میں برآمدات ہوئیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیرملی تجارت کی توسیع بالخصوص نان آئل مصنوعات کی برآمدات ایران پر ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا بہترین راستہ ہے.
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے پڑوسی ممالک کے علاوہ چین، ویت نام، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ بھی برآمدات کے سلسلے میں اچھا اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ان ممالک کو ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@