ایران اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی نقل و حمل معاہدے پر دستخط

تہران، 27 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردئے.

ایران اور پاکستان کے ماہرین نے دو روزہ طویل مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر دستخط کئے جو 24 نکات پر مشتمل ہے.
ان مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت روڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے شعبہ ٹرانزٹ اور بین الاقوامی نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل ''رضا نفیسی'' نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت مواصلات کے جائنٹ سیکریٹری ''اصغر الطاف'' نے کی.
فریقین نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان سالانہ 3 لاکھ مسافر اور 60 ہزار ٹرک کی نقل و حرکت ہوتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران پائیداری معاشی تعاون کے فروغ کے لئے بین الاقوامی روڈ نقل و حمل کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا.
ایران اور پاکستان کے حکام نے مشترکہ تجارتی حجم کی سطح کو ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے عزم کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے نویں مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کے نفاذ پر بھی زور دیا.
پاک ایران 9ویں مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس دسمبر 2016 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا.
فریقین نے پاکستانی حدود میں ایرانی ٹرکوں اور دیگر ٹرانسپورٹیشن کو سیکورٹی کی فراہمی اور ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے بسوں پر بھی تبادلہ خیال کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@