ایران میں الہامی ادیان کے پیروکار پُرامن زندگی گزار رہے ہیں: رکن ایرانی پارلیمنٹ

تہران، 26 دسمبر، ارنا - ایران میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ایران میں الہامی ادیان اور مختلف فرقے کے پیروکار پُرامن زندگی گزار رہے ہیں.

یہ بات "یوناتن بت کلیا" نے منگل کے روز ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر ارومیہ میں آشوریان کی مذہبی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے دنیا میں انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں اور اپنی آنکھیں کھولیں ایران میں مذہبی آزادی اور الہامی ادیان کی پُرامن زندگی پر نظر ڈالیں.
کلیا نے کہا کہ انسانی حقوق، سلامتی اور امن کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران مذہبی اقلیتوں کے لئے سب سے بہترین ماڈل ہے اور آج ایران کے مسلمان قوم ہمیں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد دے رہی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں الہامی ادیان بشمول مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے پیروکاروں ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور محبت سے زندگی گزار کرتے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@