ایران اور روس کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

تہران، 26 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی مسلح افواج نے دفاعی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے.

یہ فیصلہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی مسلح افواج کے نائب سربراہ ایڈمیرل ''ایگور اوسیپوف'' اور پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے ڈپٹی کوآرڈینٹر ایڈمیرل ''علی فدوی'' کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا.
روسی جنرل کے دورے کا مقصد ایران روس مشترکہ عسکری تعاون کے دوسرے اجلاس میں شرکت کرنا ہے.
اس موقع پر فریقین نے مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی اور انسداد دہشتگردی سے متعلق باہمی تعاون کی توسیع پر زور دیا.
انہوں نے خطے میں ایران اور روس کے تعمیری تعاون، شام میں دہشتگردوں کی شکست اور خطے میں مشترکہ خطرات سے نمٹنے پر بھی تبادلہ خیال کیا.
ایران اور روس کے اعلی کمانڈروں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان سیکورٹی، صنعتی، ریسرچ اور تربیتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@