ایران مغرب کے مقابلے میں جدید تہذیب کا علمبردار ہے: جنرل سلامی

تہران، 26 دسمبر، ارنا - ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں مغرب کی گمراہ کن تہذیب کے مقابلے میں ایک جدید تہذیب کا علم بلند کیا ہوا ہے.

بریگیڈیئر جنرل ''حسین سلامی'' نے جامعہ امام حسین (ع) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب کے اثر و رسوخ کی کوئی حد نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر پھیلا ہوا ہے.
انہوں نے اسلامی انقلاب اور سپاہ پاسداران فورس کے مقاصد کے حصول میں جامعہ امام حسین (ع) کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو نہیں دیکھ سکتیں کیونکہ ایران نے اسلامی انقلاب کے ذریعے دنیا میں نئے سوچ کا بنیاد رکھ دیا.
جنرل سلامی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں سامراج قوتوں کی مدد کے بغیر خودمختاری اور ترقی کی مثال قائم کردی.
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دشمن نے ایران کے خلاف تمام حرب آزمائے. معاشی، انتظامی اور سیکورٹی یلغار سے لے کر اسلامی انقلاب کو کمزور کرنے کے لئے مختلف سازشیں کیں مگر اسے اسلامی انقلاب کے سامنے شکست ملی.
ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہمیں دشمنوں کی سازشوں سے بچنا ہے تو سب سے پہلے معاشی اور صنعتی ترقی پر کام کرنا چاہئے کیونکہ آج دشمن کے خلاف اصل جنگ معاشی اور صنعت کی جنگ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@