ایران کی لیبیا میں دہشتگردی حملے کی مذمت

تہران، 26 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دفترخارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کی مذمت کی.

ترجمان دفتر خارجہ "بہرام قاسمی" نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں طرابلس کے دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا جلد مستقبل میں لیبیا میں امن و سلامتی کی بہتر صورتحال کو دیکھے گی.
انہوں نے اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کے عوام قومی عزم اور کوششوں سے دہشتگردوں پر غلبہ پاسکتے ہیں.
یاد رہے کہ کہ گزشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@