ایران جوہری معاہدہ: امریکی علیحدگی سے دنیا خطرے میں ہے: ترکی

تہران، 26 دسمبر، ارنا – ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد دنیا کو سنگین خطرات کا سامنا ہے.

ترکی کی نیوز ایجنسی اناطولو کے مطابق 'مولود چاووش اوغلو' نے ترکی کی خارجہ پالیسی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلے سے عالمی برادری اور یورپی ممالک کو پریشانی کا سامنا ہے.
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکی نے اس حوالے سے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے سے نکل جانا بہت خطرناک ہے جس میں کسی ملک کا فائدہ نہیں ہے.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ، مذاکرات کے ذریعے ایران کے ساتھ اپنے مسائل کو حل کرے گا.
چاوش اوغلو نے مزید کہا کہ ترکی، ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعات کو حل کرنے پر کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے.
انہوں نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق کہا کہ اس کیس میں کچھ ابہام ہے جبکہ عالمی برادری سعودی عرب کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@