روس کا یورپ کو ڈالر کے بجائے یورو کے استعمال کا مشورہ

ماسکو، 26 دسمبر، ارنا - روس نے یورپی ممالک کو تجویز دی ہے کہ توانائی شعبے میں مشترکہ تجارت کے لئے امریکی ڈالر کے بجائے یورو کرنسی کا استعمال کریں.

یہ پیشکش روسی وزیر معاشی ترقی کی طرف سے دی گئی ہے جس میں انہوں نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ باہمی تجارت میں امریکی ڈالر کا استعمال ختم کرے.
'میکسم اوریشکن' نے مزید کہا کہ روس اور یورپ کے درمیان ادائیگی کا نظام صرف امریکی ڈالر تک محدود نہیں بلکہ روس کی غیرملکی تجارت بالخصوص یورپی ممالک کے ساتھ ڈالر میں ادائیگی کی سطح میں کمی آئی ہے.
انہوں نے کہا کہ تیل، گیس اور خام مصنوعات پر یورو کرنسی میں تجارت سے ڈالر کی مانگ میں کمی آئی ہے تاہم اس مقصد کے لئے مشترکہ تعاون اور کوششوں کو مزید فروغ دینا ہوگا.
روسی وزیر معاشی ترقی نے مزید کہا کہ محکمہ خزانہ، معاشی ترقی اور مرکزی بینک نے ملک کی اقتصادی سرگرمیوں میں ڈالر کے استعمال کو کم کرنے کے حوالے سے حکومت کو ایک منصوبہ پیش کیا ہے.
اس سے پہلے روسی نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آج امریکی ڈالر کا استعمال مالی ادائیگوں کے لئے ایک رسک بن چکا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@