ظریف کی آذری اسپیکر سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

تہران، 26 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ اور جمہوریہ آذربائیجان کے پارلیمنٹ اسپیکر نے ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے آذری اسپیکر "اوکتای اسداف" کے ساتھ ملاقات کی.
ظریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کی توسیع کے لئے پارلمانی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی کے حجم میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے کوریڈوروں کی صلاحیتوں کا استعمال ہوگا.
اوکتای نے بھی شمالی جنوبی کوریڈور کے مفادات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تکمیل اور تمام صلاحیتوں سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@