سربراہ ایرانی قومی سلامتی کونسل کا دورہ افغانستان

تہران، 26 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے.

ایڈمیرل شمخانی اعلی سیاسی، فوجی، سیکورٹی حکام پر مشتمل ایک وفد کی قیادت میں اپنے ہم منصب کی دعوت پر کابل پہنچ گئے.
شمخانی اس دورے کے دوران اپنے افغان ہم منصب، صدر، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے علاوہ افغانستان کے دیگر اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.
اس دورے کے دوران فریقین، دہشتگردی اور منظم یافتہ جرائم کے خلاف مقابلہ کرنے اور دوطرفہ سیاسی، اقتصادی،مشترکہ سرحدی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@