پاکستانی مذہبی رہنما کا آیت اللہ شاہرودی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد، 26 دسمبر، ارنا - مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل نے سابق ایرانی چیف جسٹس اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله 'سید محمود ہاشمی شاہرودی' کی رحلت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے.

علامہ ''راجہ ناصر عباس جعفری'' نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی وفات انقلاب اسلامی اور جمہوری اسلامی کا بڑا نقصان ہے. مرحوم امام خمینی (رح) کی قیادت سے لے کر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید خامنہ ای کی قیادت تک انقلاب اسلامی کے صف اول کے مدافع رہے. انہوں نے اہم سرکاری عہدے پر فرائض باحسن و خوبی انجام دیئے.
علامہ جعفری نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا.
واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کا گزشتہ دنوں 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا.
آیت الله ہاشمی شاہرودی 1948 میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے. آیت الله ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے، جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے انہیں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا اور وہ 1999 سے 2009 تک عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@