ایران اور پاکستان کے مابین ٹرین کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ میں 59 فیصد اضافہ

زاہدان، 26 دسمبر، ارنا - ایرانی ریلوے کےحکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو مختلف مصنوعات کے ٹرانزٹ میں 59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ 'مجید ارجونی' نے ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے زاہدان سے ٹرین کے ذریعہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کو مصنوعات کے ٹرانزٹ میں 59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
ایرانی ریلوے عہدیدار کے مطابق، زاہدان سے ٹرین کے ذریعہ کوئٹہ کو 11810 ٹن مصنوعات ٹرانزٹ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اس کی شرح 7442 ٹن تھی.
انہوں نے مزید کہا کہ اسی راستے سے ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے. جبکہ ٹرانزٹ کئے جانے والے مصنوعات میں سلفر، تارکول اور لوہے شامل ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@