پاکستان ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہاں

اسلام آباد، 25 دسمبر، ارنا – پاکستانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم تمام پڑوسی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں.

یہ بات "اسد عمر" نے منگل کے روز پاکستانی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایوان صنعت و تجارت کے اراکین کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بینکاری رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے.
عمر نے کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی شرح 860 ملین ڈالر تھی جس کے حجم میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@