ایران اور آذربائیجان کا سرمایہ کاری اور معاشی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، 25 دسمبر، ارنا – ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے اسپیکروں نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے.

ایرانی اسپیکر "علی لاریجانی" نے منگل کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے آذری ہم منصب "اوکتای اسداف" کے ساتھ ملاقات کی.
اس موقع پر لاریجانی نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائجان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے.
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں.
اوکتای نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلمانی فرینڈشپ گروہوں میں اضافہ ہونا لازمی ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے سے ہمارا مقصد دونوں ممالک کے اقتصادی مفادات کی توسیع کے لئے پارلمانی تعلقات کی مزید مضبوطی ہے.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے حجم میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
فریقین نے اس دوطرفہ ملاقات کے دوران علاقائی مسائل پر بات چیت کے علاوہ مشترکہ کمیشن سمیت اقتصادی کمیشن میں اہم موضوعات کے جائزہ لینے پر اتفاق کئے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@