چابہار بندرگاہ دنیا کی ترقی کے لئے اہم گیٹ وے ہے: بھارتی عہدیدار

چابہار، 25 دسمبر، ارنا – بھارتی وزارت خارجہ کے سنیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کو علاقے میں اسٹریٹجک پوزیشن حاصل ہے اور یہ دنیا کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم گیٹ وے ہے.

یہ بات ایران کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر "دیپاک متل" نے چابہار سہ فریقی معاہدے کی تقریب کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ بھارت اور افغانستان کے لئے بہت ہی اہم ہے اور ان ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے.
میٹال نے کہا کہ چابہار اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت، افغانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا مرکز ہوسکتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی IPGL کمپنی چابہار میں اپنے دفتر کے افتتاح کے ساتھ آپریشن کا با قاعدہ آغاز کرے گی اور اقتصادی فروغ کا باعث بنے گی.
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز چابہار میں ایران، افغانستان اور بھارتی حکام کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایران اور بھارتی کمپنی IPGL کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@