جوہری معاہدہ: ایران کا یورپ سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

تہران، 25 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران اور جوہری معاہدے کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائیں.

یہ بات ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ''سید عباس عراقچی'' نے ایران میں تعینات رومانیہ کے سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق یورپی ممالک کے سیاسی اقدامات ناکافی ہیں لہذا انھیں چاہئے کہ ہماری حمایت میں مزید عملی قدم اٹھائیں.
عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی ممالک سیاسی مؤقف کے ساتھ اپنے عملی اقدامات میں اضافہ کریں.
اس ملاقات میں رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک دیگر یورپی ریاستوں کے ساتھ ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کا خواہاں اور اس کا ایک مقصد ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات دلوانا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@