امید ہے 2019 سب کیلئے امن و آشتی لے کر آئے گا: ظریف

تہران، 25 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے میلاد حضرت عیسی بن مریم (ع) کی مناسبت سے امید کا اظہار کیا ہے کہ 2019 کا نیا سال سب کے لئے امن و آشتی کا سال ہوگا.

یہ بات "محمدجواد ظریف" نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائش کے موقع پر دنیا میں مسیحی برادری بالخصوص اپنے ہم منصبوں کے نام کہی.
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 2019 سب کیلئے امن و آشتی لے کر آئے گا.

ظریف نے اپنے پیغام میں عیسائی برادری اور اپنے عیسائی ہم منصبوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@