حضرت عیسی (ع) دنیا کیلئے امن و آزادی کا پیغام لائے: ایرانی صدر

تہران، 25 دسمبر، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عیسی (ع) دنیا کے تمام لوگوں کے لئے امن و آزادی کا پیغام لائے.

ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے منگل کے روز پوپ فرانسس کے نام اپنے پیغام میں 2019 کے سال کی آمد پر دنیا کے تمام حریت پسند اقوام بالخصوص امن و دوستی کے نبی حضرت عیسی (ع) کے پیروکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسی بن مریم (ع) امن و دوستی کے نبی ہیں جن کی تعلیمات دنیا کے تمام عوام کے لئے انصاف و آزادی پر مبنی ہیں.
ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں جبر اور سامراج کا مقابلہ کرنے کے لئے نبیوں کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا کے مذہبی اور دینی رہنما بالخصوص ممالک کے سربراہان کے درمیان اجتماعی تعاون سے دنیا میں عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مزید اضافہ ہوگا.
ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ آج پوری دنیا کو باہمی بقا کی ضرورت ہے جس کی مدد سے ہم اجتماعی پیشرفت اور سعادت حاصل کرسکتے ہیں لہذا اس مقصد کے لئے دنیا کے ممالک کے حکمرانوں اور مذہبی قیادت کو مل کر آگے بڑھانا ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@