ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے چیئرمین انتقال کرگئے

تہران، 24 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل (تشخیص مصلحت نظام) کے چیئرمین آیت اللہ ''سید محمود ہاشمی شاہرودی'' طویل علالت کے بعد پیر کی رات تہران میں انتقال کرگئے.

مرحوم آیت اللہ شاہرودی اس سے پہلے عدلیہ کے سربراہ رہ چکے تھے.
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ سال 14 اگست میں آیت اللہ شاہرودی کو ایکسپیڈینسی کونسل کا چیئرمین تعینات کیا تھا.
مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے 7 جولائی کو آخری بار کونسل کی صدارت کی تھی جس کے بعد وہ علالت کی وجہ سے کونسل کے اجلاسوں میں شریک نہ ہوسکے.
آیت اللہ ہاشمی شاہرودی 1948 میں پیدا ہوئے. آپ نے دینی اور دنیاوی تعلیم میں اعلی خدمات سرانجام دیں اور اس کے علاوہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے سلسلے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@