شیراز میں ہنگامی لینڈینگ ایران کی شناخت کا ایک بڑا موقع تھا: امریکی فیشن ڈیزائنر

تہران، 24 دسمبر، ارنا- امریکی فیشن ڈیزائنر جو 10 روز پہلے ایران کے جنوب مغربی صوبے فارس کے شہر شیراز میں اپنی پرواز کی ہنگامی لینڈینگ کی خاطر ایران کو پہلی بار کیلئے دیکھنے کا موقع ملا، کہا ہے کہ یہ تجربہ ایران اور اس کے عوام کو جاننے پہچاننے کا بہترین موقع تھا۔

رپورٹ کے مطابق "اشلی ڈانکن Ashely Duncan" کا جہاز جو 14 دسمبر کو دبئی سے ناروے کے شہر اسلو کی طرف جار رہا تھا فنی خرابی کی خاطر ایران کے شہر شیراز میں ہنگامی لینڈینگ کرنا پڑگئی۔
جہاز کے مسافر جو ایران کے شہر شیراز کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھے اس شہر اور اس کے لوگوں کو دیکھنے اور جاننے کا ایک مختصر موقع ملا۔
امریکی شہری اشلی ڈانکن جو دنیا کے کم از کم 35 ممالک کو باقاعدگی سے سفر کرتی رہتی ہے اپنی اس مختصر سفر ایران کو ایک خوشگوار تجربے کے طور بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہوتے وقت بغیر سیاسی اور سفارتی معاملات کے نقطہ نظر سے اس ملک اور اس کے لوگوں کو دیکھا۔
انہوں نے ایرانیوں کی اچھی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے اچھے سلوک کی خاطر ایران کے سفر کا تجربہ بہت خوشگوار تھا۔
انہوں نے کہا کہ بطور ایک فیشن ڈیزائنر اس مختصر سفر ایران کے دوران ایرانی خواتین کی ڈریسنگ کی ثقافت کے بارے میں نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ملا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@