پاکستانی وزیرخارجہ کا دورہ ایران، ظریف سے ملاقات

تہران، 24 دسمبر، ارنا - پاکستان کے وزیر خارجہ ''شاہ محمود قریشی'' اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب ''محمد جواد ظریف'' کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

ظریف اور قریشی نے تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک ایران تعلقات، تازہ ترین علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان پر گفتگو کی.
شاہ محمود قریشی ایک سفارتی وفد کی قیادت میں آج ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے پر پہنچ گئے.
فریقین نے علاقائی امور اور مختلف بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے تعمیری تعاون بالخصوص افغانستان سے متعلق دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@