صوبہ سیستان و بلوچستان سے 1 ملین ٹن سے زائد مصنوعات کی برآمدات

زاہدان، 24 دسمبر، ارنا - پاکستان سے ملحقہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان سے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران 10 لاکھ ٹن سے زائد مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے.

یہ بات صوبائی ڈائریکٹر جنرل کسٹم "رضا راستی" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے آٹھ مہینوں میں ملک کے جنوب مشرقی صوبے کی برآمدات کی شرح میں 90 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
راستی نے کہا کہ اس صوبے کے کسٹمز اور سرحدی بازاروں سے 47.9 کروڑ اور 2.47 لاکھ اور 45 ڈالر مصنوعات کی برآمد کی گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ اس صوبے کی سب سے زیادہ مصنوعات سمیت سیمنٹ، پھل، گیس، سیرامک افغانستان، پاکستان اور دوسرے ممالک کو برآمد کی جا رہی ہیں.
ایرانی صوبہ بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم نے کہا کہ صوبے سیستان و بلوچستان نے رواں سال کے دوران 451 ہزار اور 320 ٹن مصنوعات بھی درآمد کیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@