امریکی بیڑوں کو ایران کی سمندری حدود کے قریب نہیں آنے دیں گے: ایڈمیرل سیاری

تہران، 24 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے کوآرڈینٹر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران امریکی بحری بیڑوں کو کسی بھی قیمت پر اپنی سمندری حدود کے قریب نہیں آنے دے گا.

یہ بات ایڈمیرل ''حیب اللہ سیاری'' نے پیر کے روز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ سمندری حدود کے باہر یعنی کہ عالمی پانیوں میں کوئی بھی ملک کے بحری جہاز بین الاقوامی قوانین کے تحت نقل و حرکت کرسکتے ہیں جیسا کہ ایران بھی جہاں آزاد پانی ہو وہاں سمندری سرگرمی کرسکتا ہے.
اعلی ایرانی کمانڈر نے خلیج فارس میں امریکی بیڑوں کی موجودگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج کا یہی جواب ہوگا کہ ہم ہرگز اور کسی بھی قیمت میں اغیار کو اپنی سمندری حدود کے قریب نہیں آنے دیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے یہ اعلان کیا تھا کہ بحر اقیانوس میں عالمی سامراج کی سمندری حدود میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے وہ بالکل عالمی قوانین اور آزاد پانیوں کے ضوابط کے مطابق ہے.
ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ یقینا اغیار ہمارے خلاف غلط قدم اٹھانے کی جرات نہیں کرتے کیوں ہم ہمیشہ ان کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@